فرانس:پرتشدد احتجاج کےدوران صدر میکروں کی موسیقی کنسرٹ میں رقص کی ویڈیو وائرل
متنازع ویڈیو پر عوامی حلقوں کی طرف سے شدید غم وغصہ
فرانس میں دو روز قبل پولیس کی فائرنگ سے ایک نوجوان کی ہلاکت کے واقعے کے بعد جہاں ملک گیر احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں وہیں صدر عمانویل میکروں کی ایک متنازع ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہیں مبینہ طور پر ایک موسیقی کنسرٹ میں محو رقص دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم حکومت کی طرف سے اس ویڈیو پر سرکاری سطح پر کسی قسم کا رد عمل ظاہر نہیں کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے والی اس ویڈیو پر صارفین کی طرف سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے اور پہلے ہی حکومت سے ناراض عوامی حلقوں نے صدر کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
رغم اتساع نطاق الاحتجاجات على مقتل شاب برصاص شرطي فرنسي.. #ماكرون يشارك في حفل غنائي للمطرب البريطاني إلتون جون#العربية pic.twitter.com/ngGoVcFlEF
— العربية (@AlArabiya) June 30, 2023
خیال رہے کہ دو روز قبل فرانس میں نانٹیز کے مقام پر پولیس کی فائرنگ سے ایک افریقی نژاد نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا۔ اس واقعے کے بعد بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔ پولیس نے مظاہروں کو روکنے کے لیے کریک ڈاؤن کیا ہے جس میں اب تک تقریبا سات سو کے قریب افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
"إشارة المرور في الشارع خضراء.. ولكن السيارات لن تمر لأنها مشتعلة".. مشاهد مروعة لسيارت مقلوبة ومشتعلة في #باريس خلال أعمال الشغب العنيف احتجاجا على مقتل الشاب نائل برصاص الشرطة#العربية pic.twitter.com/9rYD22yDjS
— العربية (@AlArabiya) June 30, 2023
کل جمعرات کو صدر میکروں نے نوجوان کے قتل کے بعد پرتشدد احتجاج روکنے کے لیے کرائسز سیل کے ساتھ ہنگامی میٹنگ کی تھی جس میں حکومت کے سینیر وزراء بھی موجود تھے۔
مراسلة #العربية زينة عدي: #باريس شهدت أحداث عنف "غير مسبوقة" أمس على خلفية مقتل شاب برصاص الشرطة.. وماكرون يترأس اجتماع "خلية الأزمة" pic.twitter.com/JGVxN8wH3i
— العربية (@AlArabiya) June 30, 2023
فرانس کے وزیر داخلہ جیرالڈ درمانین نے انکشاف کیا کہ ’نایل‘ نامی نوجوان کے قتل کے بعد پرتشدد مظاہروں کے دوران 150 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
-
فرانس: پیرس میں پولیس کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے بعد مظاہرے بھڑک اٹھے
فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مضافاتی علاقوں میں ایک نوجوان کی پولیس کی فائرنگ سے ...
بين الاقوامى -
خوفناک ویڈیو، فرانس میں نوجوان نے دن دیہاڑے خاتون اور اس کی بیٹی پر حملہ کر دیا
جنوب مغربی فرانس کے بورڈوکس میں نگران کیمرے سے بنائی گئی ایک خوفناک ویڈیو سامنے ...
بين الاقوامى -
فرانس میں شدید زلزلہ، 5.8 شدت ریکارڈ، عمارتوں کو نقصان
فرانس کے مغربی حصوں میں جمعہ کی شام 5.8 شدت کا ایک غیر معمولی زلزلہ آیا۔ سیسمولوجی ...
بين الاقوامى