ایران میں پاکستانی سرحد کے قریب ایک جھڑپ میں چار مسلح افراد اور ایک پولیس اہلکار مارا گیا۔ ایران میں سرکاری میڈیا نے بتایا کہ چار حملہ آور ایک ایرانی پولیس اہلکار کمپاؤنڈ میں دھماکے کے بعد مارے گئے۔ واقعہ پاکستانی سرحد کے قریب جنوب مشرقی صوبے سیستان- بلوچستان میں پیش آیا۔
ایرانی ریاستی نشریاتی ادارے ’’آئی آر این اے‘‘ کے مطابق صوبے کے ڈپٹی ہیڈ آف سیکورٹی علی رضا مرہماتی نے بتایا کہ ہفتہ کو چار نامعلوم مسلح افراد نے صوبہ سیستان- بلوچستان کے صدر مقام زاہدان کے پولیس سٹیشن نمبر 16 میں دھاوا بولا اور سٹیشن کے اندر داخل ہوگئے۔
مرہماتی نے کہا کہ حملہ آوروں نے پولیس سٹیشن کے دروازے کھولنے کے لیے دستی بموں کا استعمال کیا اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس میں ایک پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہوگیا۔ ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور کے بیرون ملک آپریشنز کے انچارج قدس فورس نے کہا کہ حملہ کرنے والے چار دہشت گرد تھے اور سب کو مار دیا گیا ہے۔
مئی کے آخر میں ’’ارنا‘‘ نے ایک پولیس عہدیدار قاسم رضائی کے حوالے سے بتایا تھا کہ طالبان فورسز نے صوبہ سیستان- بلوچستان میں ایک ایرانی پولیس سٹیشن پر فائرنگ کی ہے۔ واضح رہے یہ علاقہ خشک سالی کا شکار ہے اور اس کی سرحد افغانستان سے بھی ملتی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان یہاں پانی کے حقوق کے حوالے سے تنازع ہے۔
-
رواں برس ایران سے پکڑے گئے ہتھیاروں کا قبضہ لینے کی دوسری امریکی کوشش
امریکی محکمہ انصاف نے رواں ہفتے ایران سے قبضے میں لیے گئے ہزاروں ہتھیاروں کو ضبط ...
بين الاقوامى -
ایران میں مزار پر ہلاکت خیز حملے کی پاداش میں دو افراد کو سزائے موت: رپورٹس
ایران نے ایک شیعہ مزار پر دہشت گردانہ حملے کے الزام میں دو افراد کو پھانسی دے ...
مشرق وسطی -
ایران پر پابندیوں کے جواب میں تہران میں برطانوی ناظم الامور طلب
ایران نے برطانیہ کی جانب سے تہران پر عائد کی جانے والی تازہ اقتصادی پابندیوں پر ...
مشرق وسطی