رونا برادشت نہیں، مصری ماں نے 3 سالہ بیٹی کو دوسری منزل سے نیچے پھینک دیا
بچی کی خالیہ نے حقیقت بتائی، سفاک ماں گرفتار، پہلے بھی غیر اخلاقی حرکات میں ملوث رہی ہے
مصری سکیورٹی سروسز نے ایک ماں کو اس وقت گرفتار کر لیا جب اس نے مسلسل رونے سے جان چھڑانے کے لیے اپنی 3 سالہ بیٹی کو دوسری منزل سے نیچے پھینک دیا تھا۔
قاہرہ کے شمال میں دقھلیہ گورنری میں سنبلاوین پولیس ڈیپارٹمنٹ کو اطلاع ملی کہ مکہ نامی ایک 3 سالہ بچی مکان کی دوسری منزل کی بالکونی سے نیچے گر گئی ہے۔ یہ مکان شہر کے علاقے منشیہ میں واقع تھا۔ بچی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں معلوم ہوا کہ بچی کی بائیں ران فریکچر ہوگئی ہے اور اس کے سر میں چوٹیں آئی ہیں۔
سکیورٹی فورسز نے بچے کی خالہ سے پوچھ گچھ کی جس نے اپنی بہن پر الزام لگایا کہ اس نے خود اپنی بیٹی کو دوسری منزل سے نیچے پھینکا ہے۔ ماں اپنی بیٹی کے بہت زیادہ چیخنے اور مسلسل رونے سے پریشان تھی۔
سیکیورٹی فورسز نے ماں کو گرفتار کرلیا جس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔ اس سفاک خاتون کے مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ اس پر پہلے بھی غیر اخلاقی حرکتیں کرنے کا الزام عائد کیا جا چکا ہے۔