سعودی عرب اور آسیان ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کا معاہدہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب نے جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کی تنظیم (آسیان) کے ساتھ دوستی اور تعاون کے معاہدے پر دست خط کیے ہیں۔

اس معاہدے پر سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں آسیان وزراء خارجہ کے 56 ویں اجلاس کے موقع پر دست خط کیے ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس معاہدے پر دست خط بین الاقوامی امن و سلامتی کے حصول ،بات چیت اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانے میں سعودی عرب کے کردار کا مظہر ہیں۔

شہزادہ فیصل نے آسیان ممالک کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات کواجاگر کرتے ہوئے ان سے باہمی تعاون کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں کے مطابق ہے۔یہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول اور ہر فریق کے لیے نئے اقتصادی مواقع پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں