سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جاپانی وزیر اعظم فومیو کِشیدا سے ملاقات کی ہے اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
جاپانی وزیراعظم مملکت کے دو روزہ سرکاری دورے پراتوار کو جدہ پہنچے تھے۔
🎥 | Crown Prince Mohammed bin Salman receives #Japan's Prime Minister in #Jeddah and hosts an official reception #EKHNews_EN
— AlEkhbariya News (@EKHNews_EN) July 16, 2023
pic.twitter.com/PPe5dH84ra
جدہ آمد کے فوری بعد انھوں نے سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح کے ساتھ سعودی جاپان گول میز اجلاس میں شرکت کی۔
اس اجلاس میں جاپان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں صاف توانائی، کان کنی، صحت کی دیکھ بھال اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز جیسے وسیع شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع شامل ہیں۔