دنیا کا بہترین ایئریورٹ قرار دیے گئے سنگاپور کے چنگی ہوائی اڈے پر گذشتہ ماہ مسافروں کی آمد ورفت کرونا وبا کی سفری پابندیوں سے پہلے کی سطح کے قریب پہنچ گئی۔ یہ اضافہ موسم گرما کی سفری طلب کے درمیان سامنے آیا۔
ہوائی اڈے پر جون میں 5.12 ملین مسافروں کی آمد ہوئی ۔ چنگی ہوائی اڈہ گروپ کے ایک بیان کے مطابق، جنوری 2020 سے کرونا کی سفری پابندیوں کے بعد پہلی بار اس نے 50 لاکھ کا ہندسہ عبور کیا ہے۔
یہ اعداد و شمار، جون 2019 میں مسافروں کی آمد ورفت کا 88 فیصد ہے۔
ایئر ہب اور کارگو ڈویلپمنٹ کے ایگزیکٹو نائب صدر لم چنگ کیاٹ نے ایک بیان میں کہا، "چنگی نے کووڈ 19 سے پہلے کے شہر کے 80 فیصد سے زیادہ روابط دوبارہ حاصل کر لیے ہیں۔" ہوائی اڈہ سال کی دوسری ششماہی میں چین اور جنوب مشرقی ایشیا میں مزید پوائنٹس سے تعلقات استوار کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
بحالی کی طرف لوٹنے کا رجحان موسم گرما کی چھٹیوں کے عروج کے دوران آیا ہے۔
دوسری سہ ماہی میں جنوب مشرقی ایشیائی مرکز کے لیے سرفہرست منڈیاں آسٹریلیا، ہندوستان، انڈونیشیا، ملائیشیا اور تھائی لینڈ تھیں۔ شمال مشرقی ایشیا سے مسافروں کی آمد ورفت جون میں کرونا سے پہلے کی سطح کے 75 فیصد تک بڑھ گئی، جو جنوری میں تقریباً 50 فیصد تھی۔
-
گرما کی تعطیلات میں اضافے سے متحدہ عرب امارات میں سیاحت کا فروغ
پورے متحدہ عرب امارات میں ہوٹل مالکان نے سیاحوں کی آمد میں وافر اضافے کی رپورٹ دی ...
مشرق وسطی -
یورپ میں بڑھتے ہوئے درجۂ حرارت نے سیاحوں کو نئی منزلیں تلاش کرنے پر مجبور کر دیا
سیاحتی اداروں اور ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ پورے جنوبی یورپ میں موسم گرما کا ...
بين الاقوامى -
بڑھتے ہوئے درجۂ حرارت کی وجہ سے لو لگنے کے کیسز میں اضافہ: اماراتی ڈاکٹرز
متحدہ عرب امارات میں ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ گرمی سے ہونے والی بیماریاں جیسا ...
ایڈیٹر کی پسند