بحرین نے منامہ میں سویڈن کی ناظم الامور کو طلب کیا ہے اورایک باضابطہ احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا ہے جس میں پولیس کی حفاظت میں اسٹاک ہوم میں انتہاپسندوں کو قرآن کے نسخے جلانے کی اجازت دینے پر احتجاج کیا گیا ہے اور ان واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔
بحرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ نے ان شرمناک واقعات کے اعادہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے انھیں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور بین الاقوامی اصولوں اور قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔