’’عوام جدوجہد کے فوائد کی حفاظت کریں گے‘‘: فوجی بغاوت کے بعد معزول صدر کا بیان آ گیا
فوجی جوانوں کے ایک گروپ نے قومی ٹیلی ویژن پر صدر محمد بازوم کو اقتدار سے ہٹانے کا اعلان کیا
نیجر میں فوج نے صدر کو معزول کرنے اور ملک سرحدیں بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ بدھ کی رات دیر گئے فوجی نے حکومت کا تختہ الٹ دیا۔ "قومی کونسل برائے تحفظ مادر وطن" کے نام سے پڑھے گئے ایک بیان میں فوجی اہلکاروں کے گروپ نے حکومت پر قبضہ کا اعلان کیا۔
بعد ازاں معزول صدر محمد بازوم نے کا بیان بھی آ گیا۔ معزول صدر محمد بازوم نے کہا شہری طویل جدوجہد کے بعد حاصل ہونے والی کامیابیوں کی حفاظت کریں گے۔
قبل ازیںں صدر کو معزول کرنے والے کرنل میجر عمادو عبدالرحمٰن، جو 9 دیگر وردی پوش سپاہیوں میں گھرے ہوئے تھے، نے کہا تھا ہم نے یعنی دفاعی اور سکیورٹی فورسز نے قومی کونسل برائے تحفظ وطن کی میٹنگ میں اس نظام کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جسے آپ جانتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ اقدام سلامتی کی صورتحال کے مسلسل بگاڑ اور معاشی اور سماجی بدانتظامی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
انہوں نے کونسل کی طرف سے نیجر کی طرف سے اٹھائی گئی تمام ذمہ داریوں کا احترام کرنے کی بھی توثیق کی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ انسانی حقوق کے اصولوں کے مطابق معزول حکام کی جسمانی اور اخلاقی سالمیت کا احترام کیا جائے گا۔
فوجی بغاوت کے اعلان کے بیان میں تمام اداروں کے سربراہوں کی معطلی کی طرف بھی اشارہ کیا گیا اور کہا گیا کہ وزارتوں کے جنرل سیکرٹری کاروبار کو چلانے کے ذمہ دار ہوں گے۔ بیان میں کہا گیا کہ دفاع اور سکیورٹی فورسز صورتحال کو سنبھال رہی ہیں۔ ساتھ ی تمام بیرونی شراکت داروں سے مداخلت نہ کرنا کرنے کی درخواست کی گئی۔
عسكريون من #النيجر يظهرون عبر شاشة التليفزيون الرسمي معلنين إطاحة الرئيس #محمد_بازوم
— العربية (@AlArabiya) July 26, 2023
#العربية pic.twitter.com/e10mpXiWKl
علاوہ ازیں بیان میں کہا گیا کہ صورتحال کے مستحکم ہونے تک زمینی اور فضائی سرحدیں بند رہیں گی۔ اس دن سے 22:00 سے 05:00 تک (04ؔ00 تا 2100 جی ایم ٹی) کے اوقات میں کرفیو نافذ رہے گا۔