سوڈان نے ملکی فضائی حدود کی بندش میں 15 اگست تک توسیع کر دی
فیصلہ ملک میں جاری تنازعہ کی بحرانی شکل اختیار کرنے کے بعد کیا گیا
سوڈان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایک بیان کے مطابق ملک کی فضائی حدود 15 اگست تک تمام پروازوں کے لیے مزید بند رہے گی۔
بیان کے مطابق اس توسیعی حکم نامے کا اطلاق انسانی امداد لانے والی پروازوں اور ملک سے انخلاء کے عمل میں شریک طیاروں پر نہیں ہو گا۔
امسال اپریل کے وسط میں سوڈانی فوج اور آر ایس ایف نامی نیم سریع الحرکت ملیشیا کے درمیان فوجی تنازع شروع ہونے کے بعد سوڈان کی فضائی حدود کو معمول کی ہوائی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔