افریقی ملک نیجیر میں فوج کی جانب سے حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد برطرف حکومت کے خلاف عوامی غم وغصے کا بھی برملا اظہار کیا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا کہ کس طرح نیجر میں شہریوں نے انتقامی کارروائی میں سابقہ حکومت میں شامل رہنے والے سیاستدانوں کی لگژری کاروں کو جلا کر رکھ کردیا۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ درجنوں تباہ شدہ کاروں کو آگ کے شعلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جب کہ شہریوں نے کئی کاروں کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔
بعض مقامات پر اتنی زیادہ گاڑیاں جلائی گئیں کہ ہرطرف دھواں چھا گیا۔
نیجر کی تازہ ترین صورت حال میں پیش رفت میں بیرونی ممالک کے شہری آج صبح نیجر کے دارالحکومت میں ایک ہوائی اڈے کے باہر قطار میں کھڑے دیکھے گئے۔ وہ تیسری انخلاء کی پرواز کا انتظار کر رہے تھے۔
دارالحکومت نیامی میں فرانسیسی افواج نے منگل کے روز سینکڑوں فرانسیسی شہریوں کو دو پروازوں میں پیرس منتقل کیا۔
خشکی سے محصور افریقی ملک نیجر میں تقریباً 1,000 امریکی فوجی تعینات ہیں جہاں وہ علاقائی شورش سے نمٹنے میں معزول صدر محمد بازوم کی مدد کر رہے تھے۔
کربی نے کہا کہ نیجر میں امریکی فوج یورپی ہوائی نقل و حمل میں حصہ نہیں لے رہی تھی۔
🇳🇪Situation instable au #Niger
— 🔥🆃🅰🆃🅰🔥🆂🆄🆉🅰🅽🅽🅴🔥 (@TataSuzanne0) July 31, 2023
Des personnes ont chassé les politiciens et brûlé leurs voitures de luxe 🔥😱#Macron #Afrique #Russie #France pic.twitter.com/NYIEzv4N9j
انہوں نے کہا کہ "دیگر ممالک کی طرف سے انخلاء کی کوششوں میں مدد کے لیے ان (ہوائی نقل وحمل) کو کسی بھی طرح استعمال کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے" اور "کسی بھی اضافی فورسز کو پہلے سے یا اس کے آس پاس تعینات کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔"
"اگر ایڈجسٹمنٹ کرنا پڑی تو ہم کریں گے۔ ہم وہاں (یونہی) نہیں ہیں۔"انہوں نے کہا۔
کربی نے یہ بھی کہا کہ نیجر کے لیے امریکی حمایت میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں آئی لیکن یہ اس بات پر منحصر ہے کہ معاملات آگے کیسے بڑھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ "ہم نے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے لیکن اپنے آگے بڑھتے ہوئے نظام کا جائزہ لینے کے لیے ہم یقیناً ایک سخت عمل اختیار کریں گے۔ ہم نے نیجر کے رہنماؤں کے ساتھ بالکل واضح بات کرتے رہے ہیں کہ امریکی حمایت کو ہونے والے نقصان کے کیا ممکنہ نتائج ہوں گے۔"
گذشتہ ہفتے سابق فرانسیسی کالونی کے فوجی افسران نے بازوم حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا جس سے پورے خطے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی جہاں نیجر کے مغربی اتحادیوں کو روس پر اثر ورسوخ کھو دینے کا اندیشہ ہے۔
-
نیجر سے امریکی شہریوں کے انخلاء کا کوئی فیصلہ نہیں کیا: جان کربی
’’امریکہ نے اپنے شہریوں کو بحران زدہ نیجر سے نکالنے کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ...
بين الاقوامى -
افغان شہری سرحدپار سے خودکش بمباروں کی مدد کر رہے ہیں: وزیر اعظم شہبازشریف
پاکستان مخالف عناصر کو سرحد پار پناہ گاہوں سے بے گناہ شہریوں پر بزدلانہ حملوں کی ...
پاكستان -
کینیڈا میں ہر سگریٹ پر تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے متعلق آگاہی وارننگ چھاپی جائے گی
کینیڈا میں بیچے جانے والے سگریٹوں میں سے اب ہر ایک پر تمباکو نوشی کے خلاف تنبیہ ...
بين الاقوامى