کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنی اہلیہ سوفی ٹروڈو سے علاحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم کے دفترنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انھوں نے اٹھارہ سالہ رفاقت کے خاتمے کے لیے ایک قانونی سمجھوتے پر دست خط کردیے ہیں۔
انھوں نےعلاحدگی کے اعلان میں کہا ہے کہ انھوں نے اس بات کو یقینی بنانےکے لیے کام کیا ہے کہ اس فیصلے کے سلسلے میں تمام قانونی اور اخلاقی اقدامات کیے گئے ہیں اورآگے بڑھتے ہوئے ایسا کرتے رہیں گے۔
اکیاون سالہ جسٹن ٹروڈو اوراڑتالیس سالہ سوفی کی شادی مئی 2005 کے آخر میں ہوئی تھی اوران کے تین بچّے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’وہ بدستورایک قریبی خاندان ہیں اور سوفی اور وزیراعظم اپنے بچّوں کی محفوظ، محبّت اور تعاون کے ماحول میں پرورش پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔‘‘ خاندان آیندہ شروع ہونے والی تعطیلات پر اکٹھے ہوگا۔