شاہ فہد اسٹیڈیم میں کھیلے گئے عرب کلب چیمپیئنز کپ کے فائنل میچ میں کرسٹیانو رونالڈو کی قیادت میں النصر کلب نے سعودی ٹیم الہلال کو 2-1 سے شکست دے دی ہے اور اس طرح پہلی بار عرب کلب چیمپیئنز کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔
رونالڈو نے گذشتہ سیزن میں سعودی پرولیگ میں رنر اپ رہنے والے النصر کلب میں شمولیت اختیار کی تھی لیکن وہ ٹرافی حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔ البتہ 38 سالہ رونالڈو نے ٹورنامنٹ میں چھے گول کیے تھے اور وہ ٹاپ اسکورر رہے تھے۔
اس ٹورنامنٹ میں خطے کے سرفہرست عرب کلب نو، نو کھلاڑیوں کے ساتھ حصہ لیتے ہیں اور اس میں سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، عراق، مراکش، تُونس اور الجزائر کی ٹیمیں شامل ہوتی ہیں۔
نيابة عن سمو ولي العهد الامير محمد بن سلمان سمو نائب أمير منطقة مكة الامير بدر بن سلطان يتوج نادي #النصر بـ #كأس_الملك_سلمان_للاندية #الهلال_النصر pic.twitter.com/tOXcPt2e07
— محمد بن سلمان بن عبد العزيز (Informal) (@HRHMBNSALMAAN) August 12, 2023
النصر کی ٹیم کو فائنل میچ کے پہلے ہاف میں گول کرنے کے کئی مواقع ملے تھے۔النصر میں اس سیزن سے چندے پہلے شامل ہونے والے ساڈیو مانے، سیکو فوفانا اور مارسیلو بروزووچ نے گول کرنے کی کئی مرتبہ کوشش کی لیکن الہلال کے گول کیپر محمد الاویس نے ان کے حملوں کو ناکام بنا دیا۔
میچ کے دوسرے ہاف کے چھے منٹ بعد تک یہ میچ بے نتیجہ تھا جب الہلال کے میلکوم نے گیند کو کراس کیا اور ان کی ٹیم کے برازیل سے تعلق رکھنے والے ساتھی مائیکل نے فری ہیڈ کے ذریعے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی لیکن رونالڈو نے ان کی یہ برتری جلد ہی ختم کردی۔
رونالڈو نے اضافی وقت کے پہلے ہاف میں اس وقت اپنی برتری دُگنا کر دی جب انھوں نے کراس بار سے واپس آنے والے بال پر ہیڈ کے ذریعے گول کردیا۔
تاہم اس وقت خدشات نے جنم لیا جب رونالڈو کو اضافی وقت کے دوسرے وقفے میں ٹکر لگنے کی وجہ سے میدان سے باہر جانا پڑگیا۔دوروز بعد ہی ان کی ٹیم الاتفاق کلب کے خلاف سعودی پرولیگ کا افتتاحی میچ کھیلنے والی ہے۔