سعودی عرب 2023 سے 2027 تک اگلی نسل کے اے ٹی پی فائنلز کی میزبانی کرے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ٹینس کے انڈر 21 کھلاڑیوں کے لیے سیزن کے اختتام پر نیکسٹ جنریشن فائنل مقابلے 2023 سے 2027 تک جدہ میں کھیلے جائیں گے۔ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز(اے ٹی پی ) کے تحت پہلی مرتبہ ٹینس کے مقابلے سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں منعقد ہوں گے۔

یہ ٹورنامنٹ 2017 میں شروع ہونے کے بعد سے میلان میں منعقد کیا جا رہا ہے اور اس کی انعامی رقم کو بھی گذشتہ سال 14 لاکھ ڈالر سے بڑھا کر بیس لاکھ ڈالر کر دیا گیا تھا۔

اے ٹی پی نے مارچ میں متعددعلاقوں میں میزبان شہروں کا جائزہ لینے کے لیے بولی لگانے کا عمل شروع کیا تھا۔

اے ٹی پی کے چیئرمین اینڈریا گوڈنزی نے ایک بیان میں کہا کہ ’’اے ٹی پی ٹور واقعی عالمی ہے اور ٹینس کے کھیل کے فروغ کے لیے نئی مارکیٹوں کی تلاش مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔ اگلی نسل کے اے ٹی پی فائنلز کو جدہ میں لانا ہمارے پاس نوجوان آبادی والے خطے میں نئے شائقین کی حوصلہ افزائی اور ٹینس کے ارد گرد ناظرین کو متحد کرنے کا موقع ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم جدہ اور سعودی ٹینس فیڈریشن کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ ہم مل کر ایونٹ کی ناقابل یقین کامیابی کو آگے بڑھانے کے منتظر ہیں۔

گوڈنزی نے اس سال کے اوائل میں کہا تھا کہ سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں