نیویارک کے ٹائمز اسکوائر سب وے اسٹیشن کے اندر منگل کو صبح پانی کا پائپ ٹوٹ گیا، جس کے نتیجے میں میٹرو اسٹیشن میں پانی بھرگیا۔ امریکی شہر نیویارک میں یہ قدیم ترین انفراسٹرکچر کے ساتھ سب سے مشہور اور پرہجوم اسٹیشن ہے۔ نیو یارک ٹائمز کی ویب سائٹ پر نشر کردہ ایک ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ اسٹیشن میں پانی بہہ رہا ہے۔
منگل کے روز میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی نے مین ہٹن کے وسط میں واقع ٹائمز اسکوائر اسٹیشن اسٹریٹ نمبر 42 پرصبح تین بجے کے قریب پانی کی بھاری مقدار امڈ آئی۔ میٹرو اسٹیشن کو پانی میں ڈوبے دیکھا جا سکتا ہے۔
’ایم ٹی اے‘ نیو یارک سٹی ٹرانزٹ کی ویب سائٹ کے مطابق یہ دنیا کے سب سے قدیم اور سب سے زیادہ گنجان آباد اسٹیشن سمجھا جاتا ہے۔ سال بھر ہفتے میں سات دن اور چوبیس گھنٹے یہ اسٹیشن چلتا رہتا ہے۔ ایم ٹی اے نے اطلاع دی ہے کہ سڑک کے نیچے سے ایک بڑا پائپ ٹوٹ گیا۔
Just before 3 AM, a water main break in Times Square sent approximately 1.8 million gallons of water rushing into the subway, causing major disruptions on the 1/2/3 lines.
— MTA (@MTA) August 29, 2023
Our crews quickly sprang into action, pumping water out of the system & inspecting infrastructure so we… pic.twitter.com/B2KNvHDnH5
میڈیا کو تقسیم کی گئی تصویروں اور ویڈیو کلپس میں سٹیشن کے اوپر والی گلی میں پانی کے تالاب بنتے ہوئے اور زیر زمین میٹرو لائنوں پر پانی کی سطح بہت تیزی سے بڑھتی دیکھی جا سکتی ہے۔
اسٹیشن میں پانی بھرنے کے بعد میٹرو ٹرین کی آمدورفت روک دی گئی اور محلے تک پانی منقطع کر دیا گیا جبکہ ایم ٹی اے کے سینکڑوں کارکنان اور انجینئرز سٹیشن سے پانی چوس کرتے نظر آئے۔
نیویارک میں پہلی میٹرو لائن کی تعمیر 1868ء میں شروع ہوئی جبکہ موجودہ نیٹ ورک 1904 میں کھولا گیا۔ اسے دنیا کے سب سے وسیع سب وے نیٹ ورکس میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔