افریقی ملک گیبون کی فوج کےافسران نے صدر علی بونگو کے تیسرے صدارتی انتخاب جیتنے پر حکومت کا تختہ الٹنے کا اعلان کر دیا۔
بدھ کی صبح سرکاری ٹی وی 'چینل 24' پر آنے والے فوجی افسران کا کہنا تھا کہ وہ تمام سکیورٹی اور دفاعی فورسز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ فوجی افسران کا کہنا تھا کہ الیکشن کے نتائج کو منسوخ کرتے ہوئے تمام سرحدوں کو تا اطلاع ثانی بند کر دیا۔ تمام ریاستی ادارے بھی ختم کر دئیے گئے ہیں۔
خبررساں ایجنسی رائیٹرز کے گیبون میں نمائندے کے مطابق ٹی وی پر فوج کے پیغام کے بعد دارالحکومت 'لیبریول' میں فائرنگ کی آوازیں سنیں گئی۔
صدر علی بونگو کا خاندان گیبو پر 56 سال سے حکومت کر رہا ہے اور انہوں نے ہفتے کے روز ہونے والے صدارتی، پارلیمانی اور قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں ایک بار پھر تیسری مدت کے لئے حکومت بنانے کے اعداد حاصل کر لئے تھے۔