لیبیا کی برطرف وزیر خارجہ منقوش کا صفحہ ابھی بند نہیں ہوا کیونکہ وہ اپنے اسرائیلی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے بعد نظروں سے اوجھل ہو گئی تھیں۔ اس کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس سے ان کا سیاسی کیریئر ختم ہو گیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے صارفین نے منقوش کی ایک تصویر پھیلائی ہے جس میں وہ ترک صدر ایردون کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ تصویر کے پبلشرز کا کہنا ہے کہ یہ منقوش ہیں۔
اس تصویر کا پھیلاؤ اس خبر کے کچھ دن بعد ہوا جب یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ برطرف وزیر اپنی حفاظت کے خوف سے ترکیہ اور پھر کسی تیسرے ملک فرار ہوگئی ہیں تاہم اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہوسکی تھی۔
اس تصویر میں ترک صدر کو ایک کار کے اندر منقوش کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔
فیس بک پر موجود اس پوسٹ پر لیبیا کے متعدد پیجز سے سیکڑوں تبصرے کئے گئے تاہم بعد ازاں پتہ چلا کہ تصویر غلط تھی۔ تحقیق کے نتیجے میں معلوم ہا کہ اس تصویر کا اصل ورژن 3 اپریل 2023 کو ترک ایوان صدر کی ویب سائٹ پر شائع ہوا تھا۔
گردش کرنے والی تصویر درحقیقت جعلی ہے۔ اصل تصویر میں ایردوان کو ان کی اہلیہ آمنہ کے ساتھ گاڑی میں دکھایا گیا ہے۔ یہ اس وقت لی گئی ہے جب ترک صدر صدارتی محل میں مقامی طور پر بنائی گئی گاڑی وصول کر رہے تھے۔ دوسری تصویر میں ایردوان اور ان کی اہلیہ کو گاڑی چلاتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔