میوزک بجانے کی پاداش میں افغانستان میں چھ افراد کو حراست میں لے لیا گیا
طالبان کی زیر قیادت حکومت موسیقی کے فروغ کو "بدعنوانی" کی ایک شکل قرار دیتی ہے
افغان طالبان کی اخلاقی پولیس نےموسیقی بجانے کے الزام میں چھ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ مقامی نشریاتی ادارے ’’طلوع نیوز‘‘ کی رپورٹوں کے مطابق یہ واقعہ شمالی صوبے بلخ میں پیش آیا جہاں ایک گھریلو نوعیت کی تقریب جاری تھی۔
طالبان کے ایک مقامی اہلکار کے مطابق ان افراد کو افغان شہر مزار شریف سے گرفتار کیا گیا ہے جہاں ایک گھریلو تقریب میں موسیقی بجائی جا رہی تھی۔ تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا گیا ہے۔ طالبان حکومت موسیقی کے فروغ کو "بدعنوانی" کی ایک شکل قرار دیتی ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ موسیقی "نوجوانوں کی گمراہی اور معاشرے کی تباہی" کا سبب بنتی ہے۔
The Vice and Virtue department in Balkh has arrested six people on charges of listening to and playing music in Mazar-e-Sharif.
— TOLOnews (@TOLOnews) September 2, 2023
Abdulrahman Hanif, the spokesman of the Vice and Virtue Department in the province, said that these people were arrested last night at a party and were… pic.twitter.com/d2hF7LBT0D
اگست 2021 میں اقتدار میں واپسی کے بعد طالبان نے قومی ٹیلی وژن پر بھی موسیقی نشر کرنے پر پابندی لگا دی تھی۔ حال ہی میں شادی ہال کے مالکان کو ہدایت جاری کی گئی تھی کہ وہ موسیقی کا اہتمام کرنے سے گریز کریں۔ شادیوں اور اسی طرح کی دیگر تقریبات میں سخت گیر احکامات سے متصادم سرگرمیوں پر بھی پابندی لگا دی گئی۔ کئی افغان فنکار اور موسیقار مغربی ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوچکے ہیں۔
اس سے قبل افغانستان کے صوبہ ہرات سے افغان طالبان کی جانب سے موسیقی کے آلات جلانے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔ یاد رہے کہ افغان طالبان نے اقتدار سنبھالتے ہی خواتین کے تعلیم حاصل کرنے سمیت موسیقی اور گلوکاروں پر سخت ترین پابندی عائد کی تھی۔
-
انخلا کے دو سال بعد بھی افغانستان میں امریکی کردار ختم نہیں ہوا
پندرہ اگست 2021 کو امریکی افواج کے انخلا کے بعد سے طالبان نے افغانستان کا کنٹرول ...
بين الاقوامى -
طالبان کے وزیر خارجہ کی تہران پر تنقید کے بعد ایران کا احتجاج
طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ان بیانات کے بعد جن میں انہوں نے تہران ...
بين الاقوامى -
طویل لباس یا عبایا؟ فرانس میں طالبات نے صدر میکرون کو کیسے چیلنج کیا؟
تعلیمی سال کے آغاز سے چند دن پہلے فرانس میں ایک ایسے قانون کے نفاذ کی وجہ سے بڑے ...
بين الاقوامى