بچے کی جنس ظاہر کرنے والی پارٹی مہمانوں کے سامنے سانحے میں تبدیل
ہوائی جہاز میں خرابی پیدا ہو گئی جس کی وجہ سے ہوا میں رہتے ہوئے اس کا ایک پر اس کے جسم سے الگ ہو گیا جس کی وجہ سے یہ کنٹرول سے باہر ہو گیا۔
میکسیکو کے شہر سینالوا میں سین پیڈرو کے علاقے میں بچے کی جنس ظاہر کرنے کی تقریب کے دوران ایک حقیقی سانحہ پیش آیا، جب جنس کی شناخت کے لیے رنگ بکھیرنے والا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور اس کا پائلٹ مہمانوں کے سامنے ہی دم توڑ گیا۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق، نوجوان جوڑے نے جو خاندان اور دوستوں کے ساتھ جشن منا رہے تھے، ایک چھوٹا طیارہ کرایہ پر لیا تاکہ فضا سے جنین کی جنس بتانے کے لیے گلابی یا نیلے رنگ کا پاؤڈر بکھیرے۔
Pilot killed after his Piper PA-25 left wing failed at a gender reveal party in the town of San Pedro, Mexico. pic.twitter.com/6JILK7fsGm
— Breaking Aviation News & Videos (@aviationbrk) September 3, 2023
جیسے ہی طیارہ اس جوڑے کے قریب پہنچا جو ایک نشان کے پاس کھڑے تھے ، پائلٹ نے جہاز سے گلابی دھواں چھوڑا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنین کی جنس مادہ ہے، اور خوشی کے نعرے لگائے۔ تاہم خوشی کا لمحہ چند سیکنڈ کے لیے بھی برقرار نہ رہا۔
ہوا میں اڑتے جہاز میں ایک خرابی پیدا ہو گئی تھی جس کی وجہ سے اس کا ایک پر الگ ہو گیا ۔ جہاز قابو سے باہر ہو گیا اور زمین پر جا گرا تھا۔
طیارے کا پائلٹ 32 سالہ لوئس اینجل، جو جہاز میں واحد شخص تھا، حادثے کے بعد طیارے کے ملبے کے درمیان سے پایا گیا۔ اسے فوری ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔