وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ عہدہ دار نے خبردار کیا ہے کہ اگر شمالی کوریا نے روس کو یوکرین کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے ہتھیار مہیّا کیے تو اسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
صدر جوبائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے نامہ نگاروں کو بتایا:’’وہ (شمالی کوریا اور روس) بین الاقوامی برادری میں اس کی قیمت ادا کریں گے‘‘۔