مراکش زلزلہ

زلزلے کی تباہ کاریاں؛مراکش میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

شاہِ مراکش نے ملک میں تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں ایک ہزار سے زیادہ افراد کی ہلاکت کے بعد تین روزہ قومی سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔

مراکش کے سرکاری خبر رساں ادارے ایم اے پی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ شاہ محمد ششم کے زیر صدارت ایک اجلاس میں زلزلے کی تباہ کاریوں کا جائزہ لیا گیا ہے اور اس اجلاس میں ’’تین روزہ قومی سوگ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس دوران میں تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا‘‘۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مسلح افواج زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پینے کا صاف پانی، خوراک، خیمے اور کمبل مہیّا کرنے کے لیے امدادی ٹیمیں تعینات کریں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں