مراکش: زلزلہ میں تباہی کی فضائی مناظر سامنے آگئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مراکش سے آنے والی فضائی فوٹیج میں جمعہ کو دیر گئے آنے والے زلزلہ کے بعد بڑی تباہی پھیل گئی، کئی دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں۔

اسی حوالے سے ایک فوٹیج نے مراکش میں متعدد مقامات پر زلزلے کے اثرات کو پیش کیا ہے۔ فضائی منظر کشی کی اس ویڈیو میں تباہ شدہ عمارتوں اور سول ڈیفنس کے اہلکاروں کو ملبے میں سرچ آپریشن کرتے دکھایا گیا ہے۔ ایک فضائی شاٹ میں لوگوں کو تباہ شدہ عمارتوں کے باہر جمع ہوتے ہوئے بھی دکھایا گیا۔ ایک منظر میں لوگ کھلے آسمان تلے کھڑی کاروں اور منہدم عمارتوں کے پاس کھڑے تھے۔

امدادی ٹیموں نے اتوار کے روز مراکش میں چھ دہائیوں سے زیادہ عرصے میں آنے والے سب سے زیادہ پرتشدد زلزلے سے بچ جانے والوں کی تلاش جاری رکھی۔ زلزلہ نے مراکش کے مضافات میں پہاڑی علاقوں میں دو ہزار سے زیادہ لوگوں کی جانیں لے لی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں