مراکش میں جمعہ اور ہفتہ کے درمیان خوفناک زلزلہ کے متاثرین کی دردناک داستانیں سامنے آرہی ہیں۔ پورے ملک میں سوگ منایا جارہا ہے۔ ایسی ہی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں زلزلہ کے بعد آفٹر شاکس کے دوران مسجد کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔ ان مناظر نے لوگوں کو خوف زدہ کرکے رکھ دیا ہے۔
مراکش کے ایک علاقے میں ایک مسجد میں لگائے گئے ایک نگران کیمرے میں ریکارڈ ویڈیو میں صبح کے وقت آنے والے زور دار زلزلے کے مناظر دکھائے گئے۔
🚨🚨🚨 اكثر لحظه مرعبه في زلزال المغرب
— عساف (@Sa91af) September 9, 2023
شاهد ثبات المصليين وقت وقوع الزلزال
لا اله الا الله #Morocco #زلزال_المغرب #مراكش #اغادير #المغرب #ولي_العهد #مجموعة_العشرينِ pic.twitter.com/eS57tRvVpU
فوٹیج سے ظاہر ہوتا ہے کہ نمازیوں کے پیروں تلے زمین کانپ رہی ہے ۔ اس سے پہلے کہ دھاڑ جیسی آوازیں سنائی دیں۔ پھر بجلی چلی گئی، اس دوران حاضرین نے بغیر رکے اپنی دعائیں جاری رکھیں۔ اس ویڈیو کلپ کو سماجی روابط کی ویب گاہوں پر پھیلا دیا گیا۔ ویڈیو کلپ دیکھ کر لوگوں کی بہترین تاثرات پر مبنی تبصرے کئے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ اس بات کی تصدیق کرنے سے قاصر رہا کہ یہ واقعہ اصل زلزلہ کے وقت کا ہے یا اس کے بعد آفٹر شاکس کے دوران کا ہے۔ وزارت انصاف نے ’’العربیہ‘‘ کو بتایا ہے کہ زلزلہ میں کئی دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں۔