سوشل میڈیا پر کویتی طیارے میں سوار نوجوانوں کے درمیان جھگڑے کا ویڈیو کلپ گردش کر رہا ہے جس کے بارے میں کہا گیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ لندن سے کویت آنے والی کویتی پرواز میں پیش آیا۔
*هبوط طائرة كويتية قادمة من لندن بعد حصول شجار دامي بين شباب كويتيين وسط صراخ النساء والأطفال!* pic.twitter.com/Z7TLLDVZNd
— Silhouette (@affairzz) September 10, 2023
ویڈیو میں طیارے میں سوار نوجوانوں کے درمیان لڑائی دکھائی دے رہی ہے۔اس میں مسافروں کی چیخیں اور بچوں کے رونے کی آوازیں بھی سنی جا سکتی ہیں۔ مسافروں نے جھگڑنے والے افراد کو لڑائی سے روکنے کی کوشش کی مگر اس کا فائدی نہیں ہوا۔
گردش کرنے والے کلپس کے مطابق یہ لڑائی جمعہ کو ہوئی ہے تاہم اس کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔ دستیاب معلومات کے مطابق ایک طرف دو کویتی نوجوانوں اور ایک غیر ملکی کے درمیان کسی بات پرلڑائی ہوئی۔
هبوط طائرة #كويتية قادمة من #لندن بعد شجار دامي بين #كويتيين وسط صراخ النساء والأطفال.#الكويت#زلزال_المغرب#هزة_أرضية#إعصار_دانيال pic.twitter.com/pFpelhqlrg
— بوبيان نيوز (@BobiannewsKw) September 11, 2023
مسافروں نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ لڑائی کی وجہ سے جہاز کے اندر خوف و ہراس پھیل گیا۔