ہسپانوی سپریم کورٹ کے ایک تفتیشی جج نے ایک حکم امتناعی جاری کیا جس کے تحت مقامی فٹ بال فیڈریشن کے سابق صدر لوئیس روبیلیز کو خواتین کی قومی ٹیم کی کھلاڑی گینی ہرموسو کے پاس جانے سے روکا جائے گا۔ روبیلز پر ہر مو سو سے 200 میٹر فاصلہ رکھنے کی پابندی لگائی ہے۔ روبیلز جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ روبیلز نے ایک تقریب میں ہرموسو کو بوسہ دیا تھا۔
20 اگست کو آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں خواتین کے عالمی کپ میں سپین کی جیت کے بعد میڈل کی تقریب میں پیش آنے والے اس واقعے نے کھیلوں اور ہسپانوی معاشرے میں کھلبلی مچا دی ہے۔