سعودی حکام نے متحدہ عرب امارات اور مملکت کے درمیان البطحا بارڈر کراسنگ کے ذریعے منشیات ایمفیٹامین کی قریباً 80 لاکھ گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق حکام نے مشرقی صوبہ میں سرحدی گذرگاہ پر پلاسٹک پینلز کی ایک کھیپ پکڑی ہے اور ان میں چھپائی گئی ایمفیٹامین کی 7,920,000 گولیاں ضبط کی ہیں۔
انھوں نے یہ کارروائی متحدہ عرب امارات کے متعلقہ حکام اور مملکت کی زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی (زاتکا) کے تعاون سے کی ہے۔ایس پی اے کا کہنا ہے کہ اس کھیپ کو دارالحکومت الریاض میں دو شامی باشندوں اور چار سعودی شہریوں نے وصول کرنا تھا۔ان تمام چھے افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔