مصر میں پیسوں کے لیے اغواء ڈاکٹر بازیاب، آٹھ ملزمان گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مصر میں ایک مساج سینٹرسے ایک ڈاکٹر کے اغواء کے واقعے کے بعد وزرات داخلہ نے کہا ہے کہ پولیس نے ڈاکٹر کو بازیاب کرانے کے بعد اس واقعے کے مرتکب افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

واقعہ میں ملوث 8ملزمان

تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ 8 ملزمان نے ڈاکٹر کو اغواء کیا۔ اسے اپنے پاس موجود بینک کارڈ سے رقم نکالنے پر مجبور کیا اور پھر اسے غربیہ کے ایک اپارٹمنٹ میں منتقل کردیا۔

اغوا اور رقم چوری

وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ "وزارت داخلہ کی ایجنسیوں اور پولیس کی مدد سے الجیزہ گورنری میں ایک ڈاکٹر کےاغواء کی خبر کے بعد اس کی تلاش شروع کی۔

سکیورٹی سروسز کی تحقیقات کے نتیجے میں 8 افراد کی نشاندہی ہوئی جن میں سے 4 کا سابقہ ریکارڈ بھی مجرمانہ ہے۔ متاثرہ کو اس کی رہائش گاہ سے اغواء کیا گیا تھا۔ اسے مختلف خودکار ٹیلر مشینوں سے رقم نکالنے پر مجبور کیا گیا۔

مصری حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے تفتیش کےدوران اعتراف کیا کہ انہوں نے ڈاکٹر کو پیسوں کے لیے اغواء کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر مساج کرنے کے لیے ان کے گھربھی آتا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں