مالی میں گاؤ ملٹری ایئرپورٹ کے قریب روسی کارگو طیارہ گر کر تباہ

’’ الیوشن آئی ایل 76 ‘‘ طیارہ روسی فضائیہ کا تھا، واگنر نے طیارے سے تعلق کی تردید کردی

حقائق تصدیق ٹرینڈنگ
پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

کارگو طیارہ ہفتے کی صبح شمالی مالی کے شہر گاؤ کے ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ روسی نجی ملٹری گروپ "واگنر" نے اس بات کی تردید کی ہے کہ طیارہ اس کا تھا۔ العربیہ کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ یہ طیارہ ’’ واگنر‘‘ کا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ طیارہ شمالی مالی کے شہر گاؤ میں کورگوسو کیمپ کے قریب گر کر تباہ ہوا اور اس میں سوار افراد کے حوالے سے صورت حاصل واضح نہیں ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ طیارہ روسی فضائیہ کا تھا اور یہ ’’ الیوشن آئی ایل 76 ‘‘ طیارہ تھا۔ ابتدائی رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ طیارہ واگنر کا تھا لیکن گروپ نے فوری طور پر اس بات سے انکار کر دیا کہ طیارہ اس کا تھا۔ واگنر نے ٹیلی گرام پر اپنے قریبی اکاؤنٹس کے ذریعے اس بات کی بھی تردید کی کہ اس کا ایک جنگجو طیارے میں سوار تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں