روسی صدر ولادی میر پوتین سے جمعرات کو چیچن رہ نما رمضان قدیروف نے ملاقات کی ہے۔ روس کے سرکاری ٹی وی کے میزبان پاویل زاروبین نے اپنے ٹیلی گرام چینل پراس ملاقات کی اطلاع دی ہے۔
رمضان قدیروف نے روسی صدر سے اس ملاقات سے تین روز قبل ہی اپنے ایک نوعمر بیٹے کی ویڈیو پوسٹ کی تھی۔اس میں ان کاچھوٹا بیٹا آدم قرآن مجید جلانے کے الزام میں ایک یوکرینی قیدی کو پیٹ رہا ہے۔چیچن لیڈر نے اپنے بیٹے کے اس فعل پرفخر کا اظہار کیا تھا۔
یہ اطلاع قدیروف کی صحت کے بارے میں قیاس آرائیوں کے بعد سامنے آئی ہے۔تاہم چیچن رہ نما نے اپنی بیماری سے متعلق افواہوں کومسترد کردیا تھا۔