اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس اور فرانس کے صدر عمانویل ماکرون نے ایرانی جیل میں قید خواتین کے حقوق کی کارکن نرگس محمدی کو نوبیل امن انعام ملنے کے اعلان پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نرگس محمدی کے لیے امن کا نوبیل انعام ان تمام خواتین کے لیے خراج تحسین ہے جو اپنی آزادی و حقوق کے لیے ہی نہیں بلکہ اپنی صحت اور زندگی کے حقوق کے لیے بھی جدوجہد کر رہی ہیں۔ اس لڑائی کے لیے وہ اپنی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈال رہی ہیں۔
سیکرٹری جنرل کے اس بارے میں جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے 'امن انعام کے لیے نرگس محمدی کا انتخاب اس امر کی یاد دہانی ہے کہ خواتین اور بچیوں کے حقوق کو ایک بڑے دھچکے کا سامنا ہے۔ نہ صرف یہ کہ ان خواتین کے بنیادی انسانی حقوق کے حوالے سے ظلم کا سامنا ایران میں کرنا پڑ رہا ہے بلکہ دوسری کئی جگہوں پر بھی یہی صورت حال ہے۔
فرانس کے صدر عمانویل ماکرون نے اس سلسلے میں اپنے بیان میں ایران میں قید کاٹنے والی خاتون کارکن نرگس محمدی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ' نوبل انعام آزادی پسندوں کے لیے ایک مضبوط انتخاب کا مظہر ہے۔' صدر فرانس کے مطابق آزادی کے لیے لڑنے والوں کو ہمہ وقت ایک ایسی حقیقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کا دوسرا نام ظلم اور جبر کی رجیم ہے۔
فرانسیسی صدر نے مزید کہا آزادی چاہنے والوں کو کئی سال جیلوں میں بند رہنا پڑتا ہے اور خوفناک سزائیں بھگتنا پڑتی ہیں۔ ماکرون نے نرگس محمدی کے خاندان کو بھی سلام پیش کیا جن میں سے کئی اب بھی ایران میں رہ رہے ہیں۔
-
خواتین حقوق کی ایرانی وکیل نے جیل سے امن کا نوبیل انعام جیت لیا
قیدی ایرانی خواتین کے حقوق کی بازیابی کے لئے کوشاں قیدی وکیل نرگس محمدی نے جمعہ کو ...
مشرق وسطی -
نوبیل انعام ملنے پر ’’صدمے‘‘ کا اظہار کرنے والے تونسی سائنسدان کون ہیں؟
تونس کے ایک سائنسدان نے نوبل انعام ملنے پر ’’صدمے اور حیرت‘‘ کا اظہار کرتے ہوئے ...
ایڈیٹر کی پسند -
کیمسٹری کے نوبیل انعام کا اعلان کر دیا گیا
تین کیمیا دان مشترکہ طور پر انعام کے حقدار قرار
بين الاقوامى