متنازع امریکی ارب پتی ایلون مسک نے فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان بھڑکتے بحران میں داخل ہو کر ایک نیا تنازع کھڑا کردیا ہے۔ انہوں نے فلسطینیوں کی طرف سے شروع کیےگئے’طوفان الاقصیٰ‘ آپریشن کو ایران اسرائیل تعلقات سے جوڑنے کی کوشش کی ہے۔
ٹیسلا کے مالک نے ایرانی رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای کا ایک ٹویٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے ’اسرائیل کو ’کینسر کا ٹیومر‘ قرار دیتے ہوئے اسےختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا‘۔
نفرت کی آگ بھڑکانے کا کوئی فائدہ نہیں
کل اتوار کی شام دیر گئے اپنے ‘X‘ اکاؤنٹ (سابقہ ٹویٹر) کے ذریعے ایک ٹویٹ میں ایلون مسک نے کہا کہ ایران کا اصل مقصد اسرائیلی وجود کومٹانا ہے فلسطینیوں کی مدد کرنا نہیں، مگر ایسا کبھی نہیں ہو گا"۔
Khamenei’s official position is clear that the eradication of Israel is the actual goal, not just supporting Palestinians.
— Elon Musk (@elonmusk) October 8, 2023
That will not happen. All that actually happens, decade after decade, is a never-ending cycle of violence and vengeance.
Stoking the fires of hatred isn’t… https://t.co/ffNuY9AgAC
انہوں نے کہا کہ دہائیوں سے جو کچھ ہو رہا ہے وہ تشدد اور انتقام کا ایک نہ ختم ہونے والا چکرہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ نفرت کی آگ بھڑکانے کا کوئی فائدہ نہیں۔
اگلا قدم کیا ہوگا؟
ایلون مسک نے تکلیف دہ اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ نفرت انگیزبیانیہ اور تشدد کا مقابلہ کرنے کے لیے بہت سے اقدامات ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "شاید کسی اور چیز کے بارے میں سوچنے کا وقت ہے" تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ آیا ان کا اشارہ کس چیز کے بارے میں سوچنے کا ہے؟۔
یہ ٹویٹ اس وقت سامنے آئی جب خامنہ ای نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے پوسٹ کی گئی ٹویٹ میں کہا کہ "برہمی کا اظہار کرنے والی صہیونی ریاست پورے خطے میں کینسر کے پھوڑے کی طرح ہے جو فلسطینی عوام اور مزاحمتی قوتوں کے ہاتھوں ختم ہو جائے گا۔"
خیال رہے کہ ٹیسلا کے بانی کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری طرف گذشتہ ہفتے کے روز فلسطینی تنظیموں نے اسرائیل پر تباہ کن حملہ کیا ہے۔ بعض ذرائع نے حزب اللہ اور حماس کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’طوفان الاقصیٰ‘ حملے میں ایران نے مدد کی تھی۔