حماس اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافے پرامریکا میں تشویش
وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے اتوار کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکا کو خدشہ ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان تنازعہ مزید " شدت" اختیار کرسکتا ہے جس کے بعد ممکنہ طور پر ایران کی مداخلت کا خدشہ بڑھتا جا رہا ہے۔
سلیوان نے سی بی ایس کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ "ہم اس مفروضے کو رد نہیں کر سکتے کہ ایران کسی نہ کسی طریقے سے براہ راست مداخلت کا فیصلہ کرے گا اور ہمیں کسی بھی امکان کے لیے تیار رہنا چاہیے۔"
انہوں نےکہا کہ "یہ ایک خطرہ ہے جس سے ہم تنازع کے آغاز سے ہی واقف ہیں" انہوں نے مزید کہا کہ صدر جو بائیڈن مشرقی بحیرہ روم میں طیارہ بردار بحری جہاز تعینات کرکے تیزی سے اور فیصلہ کن طور پر آگے بڑھے ہیں"۔
ایک اور تناظر میں سلیوان نے کہا ہے کہ امریکا اپنے شہریوں کو غزہ سے مصر جانے کے لیے محفوظ راستہ فراہم کرنے کے امکانات پر توجہ دے رہا ہے۔
اسرائیلی فوج نے آج اتوار کو کہا کہ وہ آٹھ روز قبل حماس کی کارروائی کے جواب میں متوقع زمینی حملے سے قبل غزہ کے باشندوں کو پٹی کے جنوب میں جانے کی اجازت دے گی۔
سلیوان نے انٹرویو کے دوران کہا کہ امریکا غزہ چھوڑنے والی شہری آبادی کو خوراک، پانی، ادویات اور پناہ گاہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔
-
اسرائیلی ایمرجنسی حکومت کا اجلاس، نیتن یاھو کی حماس کو ’پاش پاش‘ کرنے کی دھمکی
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اتوار کو ہنگامی حکومت کا پہلا اجلاس منعقد ...
مشرق وسطی -
حماس حملے کے جواب میں اسرائیلی ردعمل پر مصری صدر کی کڑی تنقید
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کا کہنا ہے کہ سات اکتوبر کو حماس کے حملے کے جواب میں ...
بين الاقوامى -
غزہ میں اسرائیلی جنگ کے دوران ایم ایس این بی سی کے مسلمان اینکرز معطل
عرب نیوز کے مطابق ایم ایس این بی سی میں مسلمان اینکرز کی معطلی کے اس فیصلے سے براہ ...
بين الاقوامى