اسرائیلی ایمرجنسی حکومت کا اجلاس، نیتن یاھو کی حماس کو ’پاش پاش‘ کرنے کی دھمکی
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اتوار کو ہنگامی حکومت کا پہلا اجلاس منعقد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نظر آنے والا قومی اتحاد اندرون اور بیرون ملک ہر ایک کے لیے پیغام ہے کہ ہم نے ’حماس‘ کو پاش پاش کرنے کا عزم کیا ہے۔
اپوزیشن کے سابق قانون ساز بینی گانٹز کا ایمرجنسی حکومت میں خیرمقدم کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ تمام وزراء "متحدہ محاذ کے ساتھ چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں"۔
نیتن یاہو نے مزید کہا کہ "حماس کا خیال تھا کہ ہم تباہ ہو جائیں گے۔ مگر اسے معلوم ہونا چاہیے کہ اس کی تباہی کا وقت آگیا ہے، ہم نے حماس کوٹکڑے ٹکڑے کرنے کا عزم کررکھا ہے۔
انہوں نےبات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہمیں اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے قوم، دشمن اور دنیا کو واضح پیغام دینا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ"اسرائیلی فوج جانتی ہے کہ پورا ملک ان کے پیچھے کھڑا ہے اور انہیں احساس ہے کہ یہ بدترین گھڑی ہے۔"
نیتن یاھو کا دھمکی آمیز پیغام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل آج غزہ کی پٹی پر زمینی حملے کے لیے اپنی تیاری جاری رکھے ہوئے ہے۔
ہفتے کے روز شمالی غزہ کی پٹی کے مکینوں کو علاقے سے انخلاء کے لیے اضافی وقت دیا گیا تھا۔
غزہ شہر کے پورے محلے ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔ ہسپتالوں میں ہزاروں زخمیوں کا رش بڑھ رہا ہے جس سے حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
-
غزہ میں اسرائیلی جنگ کے دوران ایم ایس این بی سی کے مسلمان اینکرز معطل
عرب نیوز کے مطابق ایم ایس این بی سی میں مسلمان اینکرز کی معطلی کے اس فیصلے سے براہ ...
بين الاقوامى -
اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں پر شدید بمباری، اموات میں مزید اضافہ
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی جارحیت کے دوران قابض فوج بے ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب غزہ محاصرے کے خاتمے، تشدد میں کمی کا خواہش مند ہے: ولی عہد
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ...
بين الاقوامى