ترک نوجوان کے ذہن میں کبھی یہ خیال نہیں آیا ہوگا کہ وہ اپنی دلہن کو شادی کے دن اکیلا چھوڑ کر جیل میں اپنی شادی کی پہلی رات اکیلے گزارےگا۔ تاہم یہ اس کی بدقسمتی ہے کہ اس کے ساتھ ایسا ہوا۔
شادی کے اختتام پرگاڑی چلاتے ہوئے ایک بچہ سڑک عبور کرتے ہوئے دلہا کی گاڑی کی زد میں آگیا۔ اس وقت وہ شادی ہال سے کئی کلو میٹر دور تھا۔ یہ اس کے ساتھ یہ حادثہ ساحلی شہر ازمیر کے مضافات میں پیش آیا۔
’این ٹی وی‘ سمیت مقامی ترک ویب سائٹس کی جانب سے رپورٹ کی گئی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ نوبیاہتا جوڑا آدھی رات کے بعد اپنی شادی کی تقریب ختم ہونے کے بعد ازمیر ریاست میں اپنے گھر جا رہا تھا لیکن دولہا کی گاڑی ایک بچے پر چڑھ گئی جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔
راہگیروں نے زخمی بچے کے لیے ایمبولینس طلب کی اور اسے کارابگلر علاقے کے قریب ایک ہسپتال لے جایا گیا جہاں یہ حادثہ پیش آیا۔
تصویروں میں درجنوں راہگیروں کو بچے کے ارد گرد جمع دکھایا گیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا اور وہ ابھی تک جیل میں ہے جب کہ زخمی بچہ تشویشناک حالت میں ہسپتال میں ہے۔
میڈیا نے ڈرائیور اور اس کی دلہن کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں اور صرف یہ بتایا کہ زخمی ہونے والے بچے کا تعلق شام سے ہے اور اس کا تعلق ایک پناہ گزین خاندان سے ہے جو برسوں سے ترکیہ میں مقیم ہے۔ زخمی بچے کی عمربارہ سال بتائی جاتی ہے۔
-
امریکی مالک مکان کے ہاتھوں چھ سالہ مسلمان بچہ قتل
نفرت پر مبنی اس خوفناک عمل کی امریکا میں کوئی جگہ نہیں ہے اور یہ ہماری بنیادی ...
بين الاقوامى -
محمد رضوان نے گراؤنڈ میں نماز کیوں ادا کی، انڈین وکیل کی آئی سی سی کو شکایت
انڈین وکیل نے پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان ہونے والے ورلڈ کپ کے میچ میں گراؤنڈ ...
بين الاقوامى -
’خاموشی شرمناک ہے‘، فلسطین کے حق میں نہ بولنے والوں پر باکسر عامر خان کا شدید ردعمل
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے فلسطینیوں کے حق میں نہ بولنے والے اپنے ...
بين الاقوامى