برطانوی وزیراعظم رشی سونک جمعرات کے روز دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے ریاض میں ملاقات کی۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ غزہ میں عام شہریوں کو نشانہ بنانا قابل نفرت جرم اور وحشیانہ اقدام ہے۔
#فيديو | سمو #ولي_العهد يلتقي في #الرياض رئيس الوزراء البريطاني.#واس pic.twitter.com/oUKrEKPDvp
— واس الأخبار الملكية (@spagov) October 19, 2023
انہوں نے سونک سے بات کرتے ہوئے اس امر کی ضرورت پر زور دیا کہ امن استحکام کی بحالی کی جانب واپسی کے لیے ماحول تیار کیا جانا چاہئے۔
نائب گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبدالرحمن، برطانیہ میں متعین سعودی سفیر شہزادہ خالد بن بندر، میئر ریاض شہزادہ فیصل بن عبدالعزیز بن عیاف، سعودی عرب میں متعین برطانوی سفیر نیل کرمپٹن، ریاض پولیس کے ڈائریکٹر میجر جنرل منصور العتیبی اور شاہی پروٹوکول کے سیکریٹری فہد الصھیل نے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر برطانوی وزیر اعظم کا استقبال کیا۔