معروف فٹ بالر لیونل میسی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا
ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹبال کے معروف اسٹرائیکر لیونل میسی نے 2023 کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ 'بیلن ڈی اور ' ریکارڈ آٹھویں مرتبہ جیت لیا۔
پیرس میں منعقد کی گئی تقریب میں میسی کو سال 2023 کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
Lionel Messi from @InterMiamiCF keeps extending his record with eight Ballon d’Or!
— Ballon d'Or #ballondor (@ballondor) October 30, 2023
🌕🌕✨✨
🌕🌕✨✨✨
🌕🌕✨✨✨✨✨
🌕🌕✨✨✨✨✨✨✨#ballondor pic.twitter.com/fDpFMqMl1Y
اس کے علاوہ میسی کی ارجنٹائن ٹیم کے ساتھی امیلیانو مارٹینیز نے بہترین گول کیپر کی یاشن ٹرافی جیت لی جبکہ انگلینڈ اور ریال میڈرڈ کے مڈ فیلڈر جوڈ بیلنگھم کو کوپا ایوارڈ سے نوازا گیا۔
لیونل میسی کا ورلڈکپ 2022 میں ارجنٹائن کو 36 سال بعد تیسری بار ورلڈکپ جتوانے میں اہم کردار رہا، میسی نےورلڈکپ 2022 میں 7 گول مارے،3 گول میں مدد کی جبکہ انہوں نے گزشتہ سیزن کے دوران 41 میچوں میں 21 گول اسکور کیے۔
اس کے علاوہ میسی نے رواں سال امریکی فٹبال کلب انٹر میامی کو پہلی بار لیگز کپ جتوانے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا، انہوں نے میجر لیگ کے 14 مقابلوں میں 11 گول بھی اسکور کیے تھے۔
میسی سب سے زیادہ 8 مرتبہ ’بیلن ڈی اور‘ ایوارڈ جیت چکے ہیں، انہوں نے بیلن ڈی اور ایوارڈ پہلی مرتبہ 2009 میں جیتا تھا جبکہ 2010، 2011، 2012، 2015، 2019 اور 2021 میں بھی یہ ایوارڈ میسی کے نام رہا۔
پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو نے یہ ایوارڈ 5 بار اپنے نام کیا ہوا ہے، رونالڈو نے آخری بار 2017 میں سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ جیتا تھا۔
گزشتہ سال بیلن ڈی اور ایوارڈ فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما کے نام رہا تھا۔
واضح رہے کہ بیلن ڈی اور ایوارڈ فرانس فٹبال کی جانب سے سال کے بہترین فٹبالر کو دیا جاتا ہے جبکہ اس میں دنیا بھر سے 100 صحافی فاتح کیلئے ووٹ کرتے ہیں۔