قازقستان نے چین کے ساتھ یورینیم سپلائی کا ایک طویل مدتی سودا کرنے کا اعلان کیا ہے' وسطی ایشیا میں یورینیم پیدا کرنے والے ایک بڑا ملک ہونے کے ناطے قازقستان نے بیجنگ کے ساتھ ریڈیو ایکٹو میٹل کے سلسلے میں تعاون کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ سودا قازقستان کی جوہری توانائی کی قومی کمپنی ' قازمتو پروم اور چینی ادارے نیشنل یورینیم کارپوریشن لمیٹڈ کے درمیان طے ہوا ہے۔ تاہم ا س ڈیل کے ذریعے یہ نہیں ظاہر کیا گیا کہ قازقستان کی طرف سے بیجنگ کو کل کتنی مقدار فروخت کی جائے گی۔ اس بارے میں کوئی تفصیل جاری نہیں کی ہے۔
قازقستان کی طرف سے کوئی مقدار یا معاہدے کی شرائط ظاہر نہیں کی ہیں۔ اس معاہدے کے بعد چین کی بڑی بڑی توانائی کمپنیاں اس یورینیم سے اپنی کلین انرجی پیدا کرنے کے لیے ضرورت پوری کریں گی۔
-
تھائی لینڈ میں مس یونیورس کی مالک کمپنی نے دیوالیہ ہونے کی درخواست دائرکر دی
مس یونیورس بیوٹی پیجینٹ برانڈ کی مالک تھائی میڈیا کمپنی نے جمعرات کو کہا کہ اس نے ...
بين الاقوامى -
دبئی روڈ شو میں پاکستانی سٹارٹ اپس خطیر سرمایہ کاری حاصل کرنے میں کامیاب
توانائی، فن ٹیک، ریٹیل، تعلیم، صحت سمیت مختلف شعبوں میں کام کرنے والی پاکستانی ...
پاكستان -
حزب اللہ کے پاس روسی ساختہ ' یاخونت ' میزائل بھی موجود؟
علاقے میں امریکی بحری بیڑوں کو نشانہ بنانے کی تیاری موجود ہے۔ حز ب اللہ
مشرق وسطی