یورپی یونین کے محکمہ امور خارجہ کے سربراہ کا اسرائیل پر تحمل سے کام لینے پر زور
جمعرات کو غزہ کی پٹی کےاطراف کی اسرائیلی بستیوں کے دورے کے دوران یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ 7 اکتوبر کو حماس کی طرف سے کیے گئے "طوفان الاقصیٰ " حملے کے ردعمل میں "اندھا دھند‘‘ انتقام کی پالیسی کے بجائے تحمل سے کام لے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ایک دہشت دوسرے خوف کا جواز نہیں بنتی‘‘۔
بوریل نےاسرائیل کے دورے کے دوران کہا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن کے ساتھ بات کی، جب کہ انہوں نے سات اکتوبر کو حماس کےحملےسے متاثرہ بئیری کمیونٹی کا دورہ کیا۔
بوریل نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ "میں آپ کے غصے کو سمجھتا ہوں، لیکن میں آپ سے کہتا ہوں کہ آپ غصے سے اندھے بہرے نہ ہوں۔ میرا خیال ہے کہ اسرائیل کے بہترین دوست آپ کو یہی بتائیں گے۔"
جولة لمسؤول السياسة الخارجية بالاتحاد الأوروبي في مناطق غلاف غزة#العربية pic.twitter.com/JjF5XOGfiJ
— العربية (@AlArabiya) November 16, 2023
دورے کے دوران بوریل نے غزہ کی پٹی میں یرغمالیوں کی "فوری اور غیر مشروط" رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔
گذشتہ اتوار کو بوریل نے اس بات کی تصدیق کی تھی کی یورپی یونین فوری طور پر جنگ بندی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر راہداریوں کے قیام کا مطالبہ کرتی ہے، جس میں غزہ کی پٹی میں امداد کے داخلے کے لیے ایک سمندری راستہ بھی شامل ہے۔
بوریل نے ایک بیان میں مزید کہا کہ یورپی یونین کو غزہ میں بگڑتے ہوئے انسانی بحران پر گہری تشویش ہے۔
بوریل نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں ہونے والی لڑائیوں سے ہسپتالوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور شہریوں اور طبی عملے کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہسپتالوں کو ضروری طبی سامان فوری طور پر فراہم کیا جانا چاہیے اور جن مریضوں کو فوری دیکھ بھال کی ضرورت ہے انہیں بہ حفاظت باہر نکالا جانا چاہیے۔
-
اسرائیلی فوج کا غزہ بندرگاہ کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
جمعرات کو غزہ میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جاری لڑائی روکنے کی تمام تر ...
مشرق وسطی -
الشفاء ہسپتال پر حملے کے لیے اسرائیل سے جواب طلب کیا جائے: سعودی وزارتِ خارجہ
سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ اسرائیل سے شہریوں اور طبی ...
مشرق وسطی -
جنگ کے آغاز سے اب تک غزہ میں 50 فوجی ہلاک ہوئے: اسرائیلی فوج
اسرائیلی فوج نے جمعرات کو غزہ میں مزید دو فوجیوں کی ہلاکت کا اعلان کیا جس سے ...
مشرق وسطی