سعودی عرب نے 416 ہزار کیپٹاگون گولیوں کی سمگلنگ ناکام بنا دی

حقائق تصدیق ٹرینڈنگ
پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں حکام نے 416 ہزار کیپٹاگون گولیوں کی سمگلنگ ناکام بنا دی۔ جدہ پورٹ پر زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے 416250 کیپٹاگون گولیوں کو پکڑا۔ زیادہ تر گولیاں بندرگاہ پرسعودی عرب آنے والے سامان میں چھپائی گئی تھیں۔

اتھارٹی نے وضاحت کی کہ "پردے" بندرگاہ پر پہنچے اور جب انہیں کسٹم کے طریقہ کار کا نشانہ بنایا گیا اور حفاظتی تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے ان کا معائنہ کیا گیا تو گولیوں کی یہ مقدار فنکارانہ طور پر "پردوں" کے اندر چھپی ہوئی پائی گئی۔

اتھارٹی نے کہا کہ سعودی عرب کی درآمدات اور برآمدات پر کسٹم کنٹرول کو سخت کیا جارہا ہے۔ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ ہم آہنگی اور مسلسل تعاون کے ذریعے سمگلروں کی کوششوں کو ناکام بنایا جارہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں