ایرانی حکام نے سویڈن کے رہنے والے یورپی یونین کے سفارتکار پر الزام لگایا ہے کہ وہ ایران کے خلاف اسرائیل کے ساتھ مل کر سازش کر رہا تھا۔ یہ بات ایران کی عدالت میں ایرانی حکام کی طرف سے دائر کردہ مقدمے میں کہی گئی ہے۔ یورپی سفارتکار جون فلاڈیرس پچھلے ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ سے ایرانی جیل میں بند ہے۔ ان پر الزام ہے کہ وہ ایرانی سلامتی کے خلاف صیہونی رجیم کے ساتھ مل کر گھناؤنے جرم کے مرتکب ہو رہے تھے۔
میزان اونلائن نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی سرزمین کے خلاف سازش کرنے یا جرم کا ارتکاب کرنے والے کو موت تک کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ یورپی ملزم کے خلاف الزام ہے کہ اس نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف معلومات اکٹھی کرنے کی کوشش کی تاکہ صیہونی رجیم کو تخریبی منصوبوں میں مدد دے سکے۔
اتوار کے روز یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے سرپراہ جوزف بوریل نے اس سفارتکار کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ بوریل نے اس کے حق میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سفارتکار کو قید کرنے کا کوئی جواز موجود نہیں ہے۔
33 سالہ فلاڈیرس یورپی یونین کی سفارتی ملازمت سے وابستہ ہے۔ اسے 17 اپریل 2022 کو تہران ائیر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا جب وہ بیرون ملک سے واپس تہران پہنچا تھا اب وہ تہران کی ایک جیل میں ہے۔
سویڈن کے وزیر خارجہ ٹابیوس بلسٹروم نے ہفتے کے روز اطلاع دی تھی کہ ان کے سفارتکار کا عدالتی ٹرائل شروع ہو گیا ہے۔ بلسٹروم نے سفارتکار کی گرفتاری کو بلاجواز قرار دیا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ اسے مقدمے کی سماعت کے لیے اکیلے آنے دیا جائے۔
-
نوبیل انعام یافتہ ایرانی خاتون نرگس محمدی کے بچوں کو ماں سے کبھی مل نہ سکنے کا خوف
ایران کی جیل میں قید خاتون اور نوبیل انعام کی حقدار قرار دی جانے والی نرگس محمدی ...
مشرق وسطی -
ایرانی آئل ریفائنری کے تیل ذخائر میں آگ بھڑک اٹھی
ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ' ارنا ' نے رپورت کیا ہے کہ ایرانی شہر بیر جند کے ...
مشرق وسطی -
قبرص میں اسرائیلیوں پر حملے کا ایرانی منصوبہ ناکام: اسرائیل
اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے اتوار کے روز کہا ہے کہ قبرص میں مقیم اسرائیلیوں ...
مشرق وسطی