ارجنٹائن کے نئے صدر جیویر ملے نے کل بدھ کو ایک یہودی مذہبی رہ نما [ربی] کو اسرائیل میں ارجنٹائن کا نیا سفیر مقرر کیا ہے حالانکہ اس کا کوئی سفارتی تجربہ نہیں ہے۔
چالیس سالہ مراکشی نژاد شیمون ایکسل واہنش کو تل ابیب میں اسرائیل کے لیے سفیر مقرر کیا گیا ہے جس سے ان کی پسندیدگی اور اسرائیل کے لیے ہمدردی کا ایک نیا اشارہ ملتا ہے۔ انہوں نے الیکشن مہم کے دوران یہودی مذہب اور اسرائیل کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے اپنے ووٹروں سے وعدہ کیا تھا کہ صدر منتخب ہونے کے بعد وہ اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ یروشلم منتقل کریں گے۔
یہ عہدہ گزشتہ سال اپریل سے برقرار تھا جب اس پر فائز رہنے والے آخری شخص کو بدعنوانی کا مرتکب ٹھہرایا گیا اور اس نے استعفیٰ دے دیا۔
’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ نے ارجنٹائن کے متعدد ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا کہ نئے سفیر بھی تورات کے استاد ہیں تاہم اسرائیلی وزارت خارجہ کو ابھی تک اس کی تقرری کی باضابطہ اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
عبرانی زبان پر عبور رکھنے والے یہودی ربی وینش کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ انہوں نے جیویر ملے کو یہودی مذہب کے قریب لانے میں اہم ادا کیا تھا۔
-
موسیٰ ابو مرزوق کا حماس کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا عندیہ
اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے ایک سینیئر اہلکار نے اشارہ دیا ہے کہ ان کی جماعت ...
مشرق وسطی -
اسرائیل کی 2023 کے لیے جنگ کے وقت کے ضمنی بجٹ کی منظوری
اسرائیل کی پارلیمنٹ نے جمعرات کو قومی بجٹ میں مزید 25.9 بلین شیکل (7 بلین ڈالر) کا ...
مشرق وسطی -
یہودی آباد کاروں کی پر تشدد کارروائیاں، اسرائیل کو امریکی بندوقوں کی فروخت رک گئی
امریکی جوبائیڈن انتظامیہ نے ایک مرتبہ پھر اسرائیل کو بندوقوں کی فراہمی کے لیے ...
مشرق وسطی