ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر نے دھمکی دی ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے غزہ میں جرائم بند نہ کیے تو بحر متوسط سے آمد و رفت اور نقل و حمل کو روک دیا جائے گا۔ یہ بات ایرانی ذرائع ابلاغ نے ہفتے کے روز رپورٹ کی ہے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ ایرانی پاسداران انقلاب بحر متوسط کے راستے بند کرنے کے لیے کیا راستہ اختیار کریں گے۔ فلسطینی مزاحمتی گروپ نے بھی امریکہ پر الزام لگا رکھا ہے کہ اسرائیل کی کھلی حمایت کرکے اور اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے کے بعد امریکہ بھی اسرائیل کے غزہ میں جنگی جرائم میں برابر کا شریک ہے۔
واضح رہے غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک 8 ہزار سے زائد فلسطینی بچے اور ساڑھے 6 ہزار سے زائد عورتوں سمیت 20 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 19 لاکھ سے زائد فلسطینی بے گھر ہیں۔
اس تناظر میں ایرانی پاسداران انقلاب نے ہفتے کے روز دھمکی دی ہے کہ جلد ہی بحر متوسط کو بند کردیا جائے گا۔ ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یہ بات پاسداران انقلاب کے بریگیڈئیر جنرل محمد رضا ناقدی کی طرف سے کہی گئی ہے۔
ایرانی حمایت یافتہ یمنی حوثی پچھلے ماہ میں تجارتی جہازوں کو کئی بار بحیرہ احمر میں نشانہ بنا چکے ہیں اور یہ اعلان کرچکے ہیں کہ جب تک غزہ میں فلسطینیوں کو امدادی سامان پہنچنے میں رکاوٹیں ہیں اسرائیل کی طرف بھی کسی بھی جہاز کو جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
اس کے باوجود کہ ایران کی بحر متوسط میں کوئی براہ راست رسائی نہیں ہے پاسداران انقلاب کے کمانڈر کا یہ دھمکی آمیز بیان غیر معمولی ہے۔ جبکہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی اس سے پہلے ہی ہر طرح کی نقل و حرکت کو نشانہ بنا رہے ہیں اور اپنے راکٹ حملوں کی وجہ سے چیلنج بنتے جارہے ہیں۔
-
اسرائیلی فوج نےکمال عدوان ہسپتال میں "لاشوں کوبےرحمی سےمسخ ڈالا‘‘:سی این این کاانکشاف
امریکی ٹی وی چینل ’سی این این‘ نے غزہ کی پٹی کے کمال عدوان ہسپتال پر اسرائیلی فوج ...
مشرق وسطی -
اسرائیل خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے: صدر رئیسی
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ اور جبر کی تازہ ...
بين الاقوامى -
غزہ میں کوئی جگہ محفوظ نہیں،اسرائیل کے انخلاء کے حکم کے بعد اقوام متحدہ کا اعلان
اسرائیل کی طرف سے غزہ سےفلسطینیوں کو انخلاء کے لیے دیےجانے والے نئے حکم کے بعد ...
مشرق وسطی