جاپانی ہوائی جہاز کے ایک مسافرکی طرف سے بنائی گئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ٹوکیو ایئرپورٹ کے رن وے پر دوسرے طیارے سے ٹکرانے کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔
ویڈیو میں ابتدائی طور پر طیارے کے ایک پر میں جلتی ہوئی آگ دکھائی دی، پھر مسافروں کی چیخ و پکار کے درمیان کیبن میں دھواں بھر گیا۔
ٹوکیو کے ہانیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے کے رن وے پر جاپان ایئر لائن کے طیارے میں آگ لگ گئی جب یہ کوسٹ گارڈ کے طیارے سے ٹکرا گیا۔
WATCH: Inside the burning plane after collision at Tokyo Airport pic.twitter.com/nAR1UaJzg8
— BNO News (@BNONews) January 2, 2024
عوامی نشریاتی ادارے ’این ایچ کے‘ نے تصدیق کی کہ 367 افراد تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
دوسری جانب جاپانی وزیر برائے ٹرانسپورٹ ٹیٹسیو سائتو نے کہا کہ کوسٹ گارڈ کے طیارے میں سوار پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔
NHK کی طرف سے دکھائے گئے مناظر میں دکھایا گیا ہے کہ ہوائی جہاز رن وے پر ٹیکسی کرتا ہے اور اس کے جسم کے نچلے حصے سے آگ بھڑک رہی ہے۔ بعد میں ٹیلی ویژن فوٹیج میں آگ کے بڑے پیمانے پر طیارے کے پورے ڈھانچے کوبھسم ہوتے دیکھا گیا ہے۔
حادثے کی وجوہات فوری طور پر واضح نہیں ہوسکی ہیں تاہم ٹیلی ویژن کی رپورٹس میں شہری طیارے اور کوسٹ گارڈ کے دوسرے طیارے کے درمیان تصادم کی بات کی گئی تھی۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شہری ایئربس طیارہ ملک کے شمال میں ہوکائیڈو جزیرے پر واقع ساپورو ایئرپورٹ سے آتے ہی ہانیڈا ایئرپورٹ پر اترا تھا۔
این ایچ کے چینل نے بتایا کہ 70 سے زیادہ فائر انجنوں آگ بجھانے کے آپریشن میں حصہ لیا۔