کولمبیا میں حکام نے ہوائی اڈے سے 130 زہریلے مینڈک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی
ایک دلچسپ اور متنازعہ واقعے میں کولمبیا میں حکام نے 130 زہریلے مینڈک پکڑے کران کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔ یہ مینڈک بوگوٹا ہوائی اڈے کے ذریعے کل سوموار کے روز اسمگل کیے جا رہے تھے۔ انہیں ایک خاتون اسمگل کرنے کی کوشش کر رہی تھی جسے گرفتار کر لیا گیا۔
برازیلی خاتون پانامہ میں ساؤ پاؤلو کے سفر کے دوران فلمی کنٹینرز کے اندر رنگین ہارلیکوئن زہر مینڈک (اوفاگا ہسٹریونیکا) لے جا رہی تھی۔
بوگوٹا کی وزیر ماحولیات ایڈریانا سوٹو نے میڈیا کے ساتھ شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ خاتون نے "دعویٰ کیا کہ مقامی کمیونٹی نے اسے یہ مینڈک بہ طور تحفہ دیے تھے‘‘۔
زہریلے مینڈک کیا ہیں؟
ہارلیکوئن مینڈک زہریلے ہوتے ہیں۔ یہ پانچ سینٹی میٹر سے کم لمبے ہوتے ہیں اور ایکواڈور اورکولمبیا کے درمیان بحر الکاہل کے ساحل کے ساتھ ساتھ وسطی اور جنوبی امریکا کے دیگر ممالک میں مرطوب جنگلات میں پائے جاتے ہیں۔
بوگوٹا پولیس کے سربراہ جوآن کارلوس آریالو نے کہا کہ "ان خطرے سے دوچار انواع کی بین الاقوامی منڈیوں میں بہت مانگ ہے۔ نجی طور پر انہیں جمع کرنے والے لوگوں کو اس طرح کے ایک مینڈک کی ایک ہزار ڈالر قیمت ادا کی جاتی ہے۔
-
امریکا: مشہوراور مہنگے جوتے چوری کرنے والے شخص کوبیس سال بعد قید کی سزا
امریکا میں ایک فلم میں استعمال ہونے والے مشہور ماڈل کے مہنگے جوتے چوری کرنے والے ...
بين الاقوامى -
خواتین کی صحت کے لیے 40 سال کے بعد انتہائی مفید 5 سپر فوڈز
بعض غذائی اجزاء بصارت، ہڈیوں کی صحت، دماغ، دل اور جلد کے بہتر افعال کے لیے ضروری ...
ایڈیٹر کی پسند -
گولڈن ویزا حاصل کرنے کے چھ طریقے جو نوکری سے منسلک نہیں: تمام ضروری معلومات
پانچ سے 10 سالہ گولڈن ویزا ایک طویل مدتی رہائشی اجازت نامہ ہے جو غیر ملکی شہریوں ...
بين الاقوامى