بارش اور سرد قطبی لہر نے سعودی عرب کو لپیٹ میں لے لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی نے "ایکس" پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے ایک ٹویٹ میں اگلے دو دنوں کے دوران موسمی حالات کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے "36" گھنٹے اہم ہیں۔ آج بدھ 19 رجب المرجب سے کل جمعرات 20 رجب 1445ھ کے دوران سعودی عرب سرد قطبی لہر کے دباؤ میں رہے گا۔ سعودی عرب کے علاوہ خلیج کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ شمالی سعودی عرب میں سردی کی لہر شروع ہوچکی ہے۔ پھر مغربی، وسطی، مشرقی اور جنوبی علاقوں تک پھیلے گی۔ یہ 1445ھ کے سیزن کی ساتویں بارش ہے۔ بارشیں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی ہوگی۔ بعض مقامات پر ہلکی اور کچھ مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بارشوں کا سلسلہ تبوک، الباحہ، عسیر، جازان، وسطی شرقیہ اورمکہ مکرمہ، جنوب اور مشرقی علاقوں کے ساتھ یمن، امارات، سلطنت عمان، بحرین اور قطر تک پھیلا ہوا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں