ہسپانیہ کے شمال مشرقی علاقے کاتالونیا نے جمعرات کو بارسلونا اور اس کے اطراف میں خشک سالی کی ہنگامی حالت کا نفاذ کیا گیا ہے۔
اس ہنگامی حالت کے اعلان کے بعد کاتالونیا کی جنرل کونسل کی طرف سے خشک سالی کی وجہ سے کفایت شعاری کے اقدام کے طور پر جموں اور کھیلوں کے مراکزمیں شاورز پر پابندی لگانے کی تجویز پیش کی ہے۔ بارسلونا میں بارشیں نہ ہونے اور پانی کی کمی کہ وجہ سے تین سال کی سخت پابندیوں کا سامنا کرنے والا ہے۔
پانی کی سطح نیچے جانے لگی
کاتالونیا کی علاقائی حکومت کے سربراہ پیرے آراگونیس نے اس اقدام کا اعلان بحیرہ روم کے ساحل والے خطے کے آبی ذخائر میں پانی کی سطح جذب کرنے کی صلاحیت کے 16 فیصد سے نیچے گرنے کے بعد کیا۔ پانی کی بچت کے اقدامات سے چھ ملین افراد متاثر ہوں گے۔
نہانے پرپابندی
دسمبرکے وسط میں کاتالونیا کی جنرل کونسل نے جموں اور کھیلوں کے مراکزمیں شاورز پر پابندی لگا دی تھی جس میں لوئس کمپنی مونٹجوک اسٹیڈیم اور Ciutat Esportiva Joan Gamper ٹریننگ سینٹرجوکہ ہسپانوی کلب بارسلونا کو خشک سالی میں کفایت شعاری کے طور پراستعمال کرتے ہیں۔
یہ طریقہ کار گذشتہ جنوری میں اپنایا گیا۔ جب کاتالونیا حکومت کی جانب سے خطہ خشک سالی کی روشنی میں "پری ایمرجنسی مرحلے" میں منتقلی کا اعلان کیا گیا۔
موسمیاتی کارروائی کے مشیر ڈیوڈ ماسکورٹ کے مطابق بارسلونا کو اسٹیڈیم اور تربیتی مرکز میں گھاس کی آبیاری کے لیے استعمال ہونے والے پانی کی قیمت کی "ادائیگی" کرنی چاہیے یا "گھر میں شاور" کرنا چاہیے۔
-
’زیر زمین دیوار اور مصر کو یقین دہانی‘ صلاح الدین محور بارے اسرائیل کا نیا منصوبہ
مصر اور غزہ کے درمیان صلاح الدین سرحدی محور پر قبضے کے بارے میں اسرائیلی دھمکیوں ...
مشرق وسطی -
نگران وزیر اعظم کی مالدیپ کے صدر سے ٹیلی فونک گفتگو، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے دوطرفہ تعلقات ...
پاكستان -
نکی ہیلی ایک بار پھر طیش میں، ٹرمپ اور بائیڈن کو’بد مزاج بزرگ‘ قرار دیا
امریکہ میں آئندہ نومبرمیں ہونے والے صدارتی انتخابات کا جادو حریفوں میں سر چڑھ کر ...
بين الاقوامى