اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس کے فضائی دفاع کے نظام 'ایرو' نے ایک میزائل کو کامیابی سے فضا میں روک دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق یہ میزائل بحیرہ احمر کے نزدیک اسرائیلی علاقے میں فائر کیا گیا تھا۔
جمعہ کے روز جاری کیے گئے اس فوجی بیان میں اسرائیل نے اس میزائل حملے کی تفصیلات نہیں دی ہیں۔
واضح رہے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے 19 نومبر سے اسرائیلی و امریکی اہداف پر مسلسل ڈرون حملے اور میزائل فائر کیے ہیں۔ حوثیوں کا کہنا ہے کہ ان کی یہ میزائل فائرنگ کی مہم اسرائیل کی غزہ میں جنگ کے رد عمل میں ہے۔