قاہرہ میں ایک گھر میں آتش زدگی، ماں اور اس کے دو بچے جاں بحق

دردناک سانحے میں دونوں کم سن بچے ماں کے ساتھ اس کی گود ہی دم توڑ گئے تھے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصری قاہرہ گورنری کے علاقے حلوان میں ایک عمارت میں آتش زدگی کےنتیجے میں ایک خاتون اور اس کے دو کم سن بچے جاں بحق ہوگئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق آگ دوو گھنٹے تک جاری رہی جس سے اپارٹمنٹ کا تمام سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ اس دوران ایک خاتون ماں اور اس کے دو بچوں کی لاشیں سول پروٹیکشن فورسز کو ملی ہیں۔

آگ 4 منزلہ عمارت میں لگی اور اپارٹمنٹ میں موجود تمام مواد کو تباہ کر دیا۔ آتش زدگی کی خبر سامنے آنے کے فوری بعد سکیورٹی حکام اور شہری دفاع کا عملہ جائے حادثہ پر پہنچا

شہری دفاع کے عملے کو عمارت کے اندر سے خاتون اور اس کے دو چھوٹے بچوں کی لاشیں ملیں۔ انہیں پبلک پراسیکیوشن کے اختیار میں ہسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کر دیا گیا۔ شہری دفاع کے عملے نے بتایا کہ خاتون نے موت سے قبل اپنے دونوں بچوں کو اپنی بانہوں میں لے رکھا تھا اور وہ اسی حالت میں جل کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

ابتدائی تحقیقات اور معائنے سے پتا چلتا ہے کہ دونوں بچوں کی عمریں 3 اور 5 سال تھیں اور وہ ماں کی گود میں ہی دم توڑ گئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں