اردن کے شاہ عبداللہ کی غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے لابنگ
بائیڈن اور مغربی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے
شاہی محل نے بتایا کہ اردن کے شاہ عبداللہ نے جمعرات کو بڑے مغربی دارالحکومتوں کا دورہ شروع کیا جس میں وہ غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے لابنگ کرنے کی غرض سے صدر جو بائیڈن سے ملنے کے لیے امریکہ جائیں گے۔
سب سے پہلے فرانس اور جرمنی کا دورہ کرنے والے بادشاہ امریکہ میں کانگریس کے اعلیٰ رہنماؤں، سیاست دانوں اور انتظامیہ کے اہلکاروں سے بھی گفتگو کریں گے۔ بیان میں بائیڈن سے ملاقات کی تاریخ نہیں بتائی گئی۔