لوک سبھا کے انتبخابات میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارتی کی اہم ترین مد مقابل کانگریس کے بنک اکاؤنٹس کو جمعہ کے روز منجمد کر دیا گیا ہے۔ عین انتخابی مہم کے دوران سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کے اکاؤننٹس منجمد کیے جانے کا واقعہ بھارت میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔
یہ اکاؤنٹس منجمد کرنے کی وجہ دو ارب دس کروڑ کی رقم کے ٹیکسوں کا تنازعہ بتایا گیا ہے۔ عین اس وقت جب انتخابی مہم جاری ہے اور موثر انتخابی چلانے کے لیے ہر سیاسی جماعت کو وسائل کی ضرورت ہوتی ہے کانگریس کی طرف سے اس کارروائی کو بھارت میں جمہوریت پر سنگین وار قرار دیا جارہا ہے۔
انکم ٹیکس ٹربیونل کے حوالے سے البتہ بتایا گیا ہے کہ کانگریس جزوی طور پر ااپنے بنک اکاؤنٹس کو فعال رکھ سکے گی۔ مگریہ سہولت محدود ہوگی۔ یعنی صرف 21 فروری تک ہو گی۔ واضح رہے کیس کی سماعت 21 فروری کو ہی دوبارہ ہو گی۔
بھارت کو دنییا میں بڑئی جمہوریت کہا جات ہے۔ مگر اس کے ناقدین کی تعداد حالیہ برسوں میں بڑھتی جارہی ہے۔ ایک وجہ اقلیتوں کےساتھ مودی سرکار کے دور میں ہونےوالے واقعات ہیں تو دوسری جانب مخالفین حتیٰ کے تنقید کرنے والے میڈیا کے لیے بھی بھارت میں جگہ کم ہوتی گئی ہے۔ اگر یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو بھارتی جمہوریت صرف آبادی زیادہ ہونے کی وجہ سے ہی بڑی سمجھی جائے گی۔
-
بھارتی کسان احتجاج کیوں کر رہے ہیں؟
بھارت میں اس وقت ہزاروں کسان احتجاج کر رہے ہیں۔ ان کا یہ احتجاج فصلوں کی قیمت سے ...
بين الاقوامى -
بھارتی بحری جہاز ہماری بحری مشقوں کی جاسوسی کرتے دیکھے گئے ہیں : پاکستان
پاک بحریہ ان دنوں اپنی مشقوں میں مصروف ہے۔ یہ مشقیں ' سیز پارک2024 ' کے نام سے ...
پاكستان -
پتنگ کی ڈرون سےجنگ: بھارت میں مظاہروں کےدوران کسانوں کاپولیس سےمقابلہ کرنے کانیاطریقہ
اس ہفتے بھارت میں احتجاج کرنے والے کسان سکیورٹی فورسز کے جدید ترین ہتھیاروں کا ...
بين الاقوامى