اس ہفتے بھارت میں احتجاج کرنے والے کسان سکیورٹی فورسز کے جدید ترین ہتھیاروں کا مقابلہ کرنے کے لیے گھر کی بنی اشیاء کا استعمال کر رہے ہیں: وہ آنسو گیس کے کنستر لے جانے والے پولیس ڈرون کو پھنسانے کے لیے پتنگیں اڑا رہے ہیں۔ یہ ہتھیار انہیں منتشر کرنے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔
گذشتہ دو دنوں سے ہزاروں کسانوں نے دہلی کے شمال میں تقریباً 200 کلومیٹر (125 میل) کے فاصلے پر سیکورٹی فورسز کے ساتھ دو بدو جنگ لڑی ہے جب پولیس نے ان کا "دہلی چلو" مارچ روک دیا جو وہ اپنی فصلوں کی زیادہ قیمتوں کا حکومت سے مطالبہ کرنے کے لیے کر رہے ہیں۔
جمعرات کو کسان انجمنوں کے نمائندوں نے حل تک پہنچنے کی کوشش میں سرکاری افسران سے ملاقات کی۔
کسان احتجاج کے لیے اپنے ٹریکٹر اور ٹرک لے کر آئے تھے اور انہیں اور دیگر زرعی آلات کو پولیس کی کارروائی میں رکاوٹ کے طور پر استعمال کیا ہے: وہ پٹ سن کی بنی سبزیوں کی بوریاں پانی میں بھگو کر آنسو گیس کے کنستر پر ڈال دیتے ہیں جبکہ بلوئرز دھواں منتشر کرتے ہیں۔
پتنگوں کے علاوہ کسانوں کے پاس ڈرون کے خلاف فائر کرنے کے لیے غلیلیں اور شعلے چھوڑنے والی بندوقیں (سمندر میں مدد طلب کرنے کے لیے استعمال ہونے والی) بھی ہیں۔
مارچ کی سرکردہ ایک فارم یونین پنجاب کسان مزدور سنگھرش کمیٹی کے جنرل سکریٹری سرون سنگھ پنڈھر نے کہا، "اس تحریک میں بہت سے لوگ فوج، پولیس یا دیگر افواج کے سابق فوجی ہیں اور وہ نقصان کو کم ازکم کرنے کے بارے میں خیالات تجویز کر رہے ہیں۔"
ہندوستان کی پنجاب اور ہریانہ ریاستوں میں بہت سے فوجی ریٹائر ہونے کے بعد روزی کمانے کے لیے کاشتکاری اختیار کر لیتے ہیں۔
مظاہرین میں سے ایک 23 سالہ شخص کرمپال سنگھ نے کہا، "پولیس کسانوں کو اس طرح کرنے پر مجبور کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا، "انہیں کرنے دیں جو وہ چاہتے ہیں، ہم کوئی حل نکالیں گے۔"
پولیس بھی اپنے نت نئے حربے استعمال کر رہی ہے۔
مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ یہ پہلا موقع تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے آنسو گیس کے کنستر گرانے کے لیے ڈرون کا استعمال کیا اور عام ریت کے تھیلوں اور خاردار تاروں کے علاوہ پولیس نے دارالحکومت جانے والی سڑکیں کھود دیں، یا کسی گاڑی کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے کچھ حصوں میں کیلیں لگا دیں۔"
انڈیا ٹوڈے نیوز ویب سائٹ نے رپورٹ کیا کہ پولیس ایسے آلات بھی استعمال کر رہی ہے جو مظاہرین کو روکنے کے لیے بلند آوازیں نکالتے ہیں اور انہوں نے چکنا کرنے والے مادوں کا ذخیرہ کر رکھا ہے تاکہ کسانوں کے گھوڑے پر آگے بڑھنے کی صورت میں سڑکوں کو پھسلواں بنا دیا جائے۔
ہریانہ ریاست جس سے کسانوں کو دہلی پہنچنے کے لیے لازمی گزرنا پڑتا ہے، کی پولیس نے کہا کہ قانون نافذ کرنے کے لیے "جامع" انتظامات کیے گئے ہیں۔
ایک سینئر پولیس افسر منیشا چودھری نے کہا، "شرارتی عناصر اور شرپسندوں پر نظر رکھنے میں مدد کے لیے سی سی ٹی وی اور ڈرون کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔"
-
بائیڈن کی یادداشت کے بارے میں خدشات کے بعد کملا ہیرس قیادت سنبھالنے کے لیے تیار
پولز سے پتہ چلتا ہے کہ ڈیموکریٹک صدر کی عمر ان ووٹروں کے لیے سب سے بڑی رکاوٹ ہے جو ...
بين الاقوامى -
نریندرمودی کی قطری قائدین سے ملاقاتیں، آٹھ بھارتی مجرموں کو رہائی دینے پر اظہار تشکر
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے قطری قائدین سے ملاقاتیں کی ہیں ۔ان کی یہ ملاقاتیں ...
بين الاقوامى -
چین کے بعد تائیوان میں بھی انسان کی طرح ٹانگوں پر کھڑے ریچھ کی نئی ویڈیو
سورج ریچھ انسان کی طرح اپنی پچھلی ٹانگوں پر 1.3 میٹر کی بلندی پر کھڑا ہوسکتا ہے
بين الاقوامى